علاقائی امن اوراستحکام میں پاکستان کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے،سیکرٹری جنرل نیٹو

2019-06-25 17:10:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کہاہے کہ علاقائی امن اوراستحکام میں پاکستان کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے برسلزمیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے ساتھ ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ نیٹوپاکستان کے ساتھ باہمی مفاہمت کے ساتھ کام کرنا چاہتاہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ علاقائی امن کے لئے دونوں فریقوں کاموقف ایک ہے۔دونوں رہنماوں نے پاکستان کی سلامتی سے متعلق مسائل اورافغانستان کے ساتھ مغربی اتحاد اورمسئلہ کشمیر پرتفصیلی گفتگوکی۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورنیٹوکے درمیان ہم آہنگی اورتعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات ناگزیرتھے۔

شیئر

Related stories