گرین ایریاز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعظم عمران خان

2019-06-26 17:02:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پاکستان ہا وسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور سی ڈی اے کو اسلام آباد میں شجر کاری کی مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین ایریاز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ہا وسنگ پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر ہا وسنگ طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہا وسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی ہا وسنگ وزارت ہا وسنگ شریک ہوئے ۔اجلاس میں پاکستان ہا وسنگ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پاکستان ہا وسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں شجر کاری کی مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت اور کہا کہ گرین ایریاز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

شیئر

Related stories