حکومت سمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کی ذمہ دار ہے،صدر پاکستان
2019-06-26 17:03:19
پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے، منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ بدھ منشیات اورسمگلنگ کی روک تھام کے دن پر اپنے پیغام میں صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے خاندان، سکول، سوسائٹی اورمذہبی اداروں پر اس کے پھیلائوکے خلاف مدد دینے میں کرداراداکرنے پرزوردیاہے۔صدرنے کہاکہ منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔