پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

2019-07-12 19:23:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں،پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے،دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں، کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ امن مشنزکی کامیابی کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امن مشنز کونتیجہ خیز اور موثر بنانے کیلئے سہ فریقی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل، یواین سیکرٹریٹ اور ا من دستے فراہم کرنے والے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے جب کہ 2013 میں پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل نے کثیر جہتی امن اقدامات اٹھائے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشن سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے باہمی تعاون کے بغیرچیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، پاکستان چھ دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے، پاکستان اور مراکونے فوجی اورپولیس فراہم کرنے والے ممالک کا غیررسمی گروپ تشکیل دیا جب کہ پاکستانی کے نیلے ہیلمٹس بہترین تربیت یافتہ، مسلح اورہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کے اہل ہیں۔


شیئر

Related stories