پانچ سالہ پلان کے تحت پاک یورپ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ، سفیر یورپی یونین
یورپی یونین کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین بہت اہم سیاسی پارٹنر ہیں،5 سالہ پلان کے تحت پاکستان اور یورپ کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ، کارپوریٹ اور انرجی سیکٹر میں تعاون بڑھایا جائے گا، یورپ گلوبل اکانومی میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاکستان ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دے رہا ہے ،یورپ میں پاکستانی برآمدات کیلئے بڑی منڈیاں ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر نے کہا پاکستان اور یورپی یونین بہت اہم سیاسی پارٹنر ہیں،5 سالہ پلان کے تحت پاکستان اور یورپ کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ،سٹریٹجک تعاون کے فروغ کیلئے کمیشن کو مزید وسعت دی جائے گی ،قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی ،سول اداروں کے درمیان باہمی روابط بڑھائے جائیں گے ،دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کارپوریٹ اور انرجی سیکٹر میں تعاون بڑھایا جائے گا، یورپ گلوبل اکانومی میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاکستان ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دے رہا ہے،یورپ حکومت پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کا حامی ہے ،یورپ میں پاکستانی برآمدات کیلئے بڑی منڈیاں ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان بھی یورپ سے مشینری آلات، ادویات اور اپلائنسز درآمد کرتا ہے،2015 میں پاک یورپ تجارت کا حجم 10 ارب یورو سے زائد تھا،پاک یورپ مشترکہ کمیشن تجارت کے فروخت کیلئے سالانہ بنیاد پر ملاقات کرتا ہے، پاکستان میں 11 سال گزارے ہیں، پاکستان میں ان علاقوں میں بھی گیا جہاں باقی نہیں گے،ہمارا پاکستان کے پانچ سالہ پلان ہے یہ ملٹری ٹو ملٹری پلان ہے۔