پاکستان میں چین کے سفارت خانے کی جانب سے کوئٹہ میں میٹھے پانی کے کنوؤں کا عطیہ
پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے کوئٹہ میں میٹھے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے کئی کنویں عطیہ کئے ہیں۔ اس سلسلے میں اکیس جولائی کو کوئٹہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ چین کی جانب سے عطیہ کئے گئے یہ کنویں شمسی توانائی کے مدد سے کام کریں گے۔ان کنوؤں سے پانی نکال کر پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ سٹی ہیلتھ اور واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے پانی اسٹوریج کرنے کے مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے جہاں سےیہ کوئٹہ کے شہریوں کو تقسیم کیا جارہا ہے. پاکستانی جسٹس موومنٹ پارٹی کے سیکرٹری بایزید کاسی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئٹہ شہر کی صحت اور پانی کی فراہمی کے شعبے نے شمسی توانائی کے پینل کا استعمال کر کے بجلی پیدا کی ہے اور اس بجلی سے زمین سے پانی نکالا ہے.انہوں نے کہا کہ ہر کنویں سے 190 لیٹر پانی فی منٹ نکالا جا سکتا ہے، اور پانچ کنوؤں کی روزانہ کی پیداواری صلاحیت 456 ٹن ہے. ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ایک آدمی کے لئے ہر روز کم از کم 20 لیٹر پانی کی ضرورت ہے۔ یہ منصوبہ کوئٹہ میں 22،800 افراد کی روزانہ پانی کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔کوئٹہ کے مقامی افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مذکورہ تعداد سے دگنی ہوگی.
پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے کونسلر جاؤ لی جیان نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ چین پاک تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔