پاکستان افغان امن عمل کیلئے جو بھی اس کے اختیار میں ہوا کرے گا، وزیراعظم
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کیلئے اپنے اختیارات کے اندر سب کچھ کرے گا۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا تنازعے کی چار دہائیوں کے بعد امن کے قیام کیلئے طویل عرصے سے مشکلات کا شکار افغان عوام کی مقروض ہے۔وزیراعظم نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اور بھار ت کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی ردعمل پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ نے ستر سال سے برصغیر کو پرغمال بنا رکھا ہے ' کشمیریوں کی نسلوں نے مشکلات کا سامنا کیا ہے اور روزانہ کررہے ہیں اور اس تنازعے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے پرتپاک اور شاندار مہمان نوازی اور پاکستان کے نکتہ نظر کو سمجھنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے پاکستانی وفد کو تاریخی وائٹ ہاس کے پرائیویٹ حصے دکھانے کے لئے وقت نکالنے پر امریکی صدر کی تعریف کی۔