چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

2019-09-08 15:57:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے سات ستمبر کو اسلام آباد میں چین افغانستان اور پاکستان سہ ملکی وزرائے خارجہ مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین پاک دوستی بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود غیر متزلزل طور پر آگے بڑھ رہی ہے ۔ یہ بہت مضبوط دوستی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ عالمی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں چین پاک چاروں موسم کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت داری تعلقات مزید اہم حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین ماضی کی طرح آئندہ بھی پاکستان کی اپنے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرے گا۔ چین، پاکستان کے داخلی استحکام اور معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے پاکستانی حکومت کی حمایت کرے گا اور علاقائی و عالمی امور میں پاکستان کے مزید بہتر اور تعمیری کردار کی حمایت کرے گا ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کوشش کرنا چاہتا ہے کہ سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے " دی بیلٹ اینڈ روڈ " انیشیٹو کے تحت مختلف منصوبوں میں اعلی معیاری ترقی کا مثالی منصوبہ بنانا چاہتا ہے۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ پرمبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی تعمیر کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور اس منصوبے سے حاصل ہونے والے ثمرات کو سراہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر گوادر بندر گاہ سمیت دیگر منصوبوں کی تعمیر کی رفتار کو تیز تر بنانے پر تیار ہے ۔ پاکستان چینی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے اور چینی اداروں کو پاکستان میں موجود مشکلات کو دور کرنے اور چینیوں کی جان و مال کی سلامتی کے تحفظ کے لیے موئثر اقدامات اختیار کرے گا ۔


شیئر

Related stories