ستر سالوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیاں قابل فخر ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

2019-09-13 20:27:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا بیالیسویں اجلاس نو سے ستائیس ستمبر تک جنیوا میں منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں جنیوا میں چین کےمستقل دفتر اور سوئٹزر لینڈ کی دوسری عالمی تنظیم کےسفیر چھنگ شوئی کےساتھ " عوام کے مفادات کے لیے کوشش :عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں حاصل کردہ انسانی حقوق کے حوالے سے کامیابیوں پر مبنی نمائش " میں شرکت کی۔ نمائش دیکھنے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ستر سالوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں سب سے زیادہ متاثر کن بات یہ ہے کہ چین نے پچاسی کروڑ آبادی کو غربت سے نکالا ہے جو ایک معجزے کی طرح حیرت انگیز مگر مثالی اور حقیقی عمل ہے۔ یقین ہے کہ مستقبل میں چین انہی بنیاد وں پر مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا اور عالمی سطح پر بہترین تعاون کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories