چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی تعمیر میں اہم پیش رفت

2019-09-29 14:39:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھائیس تاریخ کو چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے ڈیم کی بندش مکمل ہوگئی ہے۔اس منصوبے کی تعمیر چین کا گجوبا پاور گروپ کر رہا ہے۔ڈیم کی بندش کے بعد اس منصوبے کا مرکزی تعمیراتی کام شروع ہوگا ۔

صوبہ خیبرپختونخوا ہ کے سینئر وزیر ، محمد عاطف خان نے ڈیم کی بندش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پن بجلی گھر کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا اور 6000 سے زیادہ ملازمتیں دستیاب ہوں گی۔اس سے ہر سال صوبہ خیبرپختونخوہ کوایک ارب روپے کا معاشی فائدہ حاصل ہوگا ۔

سکی کناری پن بجلی پروجیکٹ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے مانسہرہ خطے کے دریائے کنہار پر واقع ہے۔ اس منصوبے پر کل سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب چھیانوے کروڑ امریکی ڈالر ہے۔جس کی تکمیل 31 دسمبر 2022 کو ہوگی۔پن بجلی گھر کی تکمیل کے بعد ، یہ پاکستان کو ہر سال تین ارب بیس کروڑ کلو واٹ گھنٹےکی بجلی مہیا کرے گا۔


شیئر

Related stories