عوامی جمہوریہ چین کو 70 ویں سالگرہ مبارک،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

2019-10-01 16:01:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اکتوبرکو پاکستان وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سی آرآئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ اورفوجی پریڈ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں میں چین کی ترقی موجودہ پریڈ میں بھر پور انداز میں نظر آئی ۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے اپنی انتھک کوششوں سے مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے معاشی ،دفاعی اور تکنیکی شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چین دنیا کا طاقتور ملک بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے دوست کی حیثیت سے ان کو بہت فخر ہے۔ پاکستان اور چین کے مفادات ایک دوسرے سے منسلک ہیں ۔آج کا چین ایک طاقتوراور کامیاب ملک ہے ۔چین کی طاقت سے پاکستان کو بھی لگتا ہے کہ پاکستان بھی طاقتور بن گیا ہے ۔

عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کی کے حوالے سے پاکستان کے معروف ٹی وی چینلز نے براہ راست کوریج اور رپورٹس نشر کیں۔ ان چینلز میں پی ٹی وی نیوز، ڈان ٹی وی ،پبلک نیوز اور بول نیوز نیٹ ورک سمیت پاکستان کے اہم میڈیا ادارے شامل ہیں۔


شیئر

Related stories