صدر پاکستان غیروابستہ ممالک کی تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے باکو پہنچ گئے

2019-10-25 19:19:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے صدرڈاکٹرعارف علوی غیروابستہ ممالک کی تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے باکو پہنچ گئے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی غیر وابستہ تحریک کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ آذربائیجان کے نائب وزیراعظم علی احمدوف نے باکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آذربائیجان کے نائب وزیراعظم نے دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا آفس کے مطابق صدر مملکت اس دوران آذربائیجان، افغانستان اور ایران کے صدور اور ملائیشیا کے وزیراعظم سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


شیئر

Related stories