پاکستانی حکومت کی طرف سے کی جانے والی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عالمی سطح پراعتراف کیا جارہا ہے، مشیر خزانہ کا ٹویٹ

2019-10-25 19:20:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عالمی سطح پراعتراف کیا جارہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کاروبارمیں آسانیوں کے حوالہ سے عالمی بنک کی رینکنگ میں 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہواہے جوحکومت کی ڈھانچہ جاری اصلاحات کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی بنک کے کاروبار میں آسانیوں اوراصلاحات کی فہرست میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اس فہرست میں گزشتہ سال پاکستان 136 وین نمبر تھا۔ رواں سال اس فہرست میں پاکستان 108 ویں پوزیشن پر آگیاہے جو حکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عالمی سطح پراعتراف ہے


شیئر

Related stories