پاکستان تمام مذاہب کے درمیان امن ،مذہبی سیاحت کوفروغ دے رہاہے،سیکرٹری خارجہ

2019-10-31 14:45:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی سیکرٹری خارجہ سہیل محمودنے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے درمیان امن ،ہم آہنگی اورمفاہمت کے مشترکہ پیغام کے ساتھ مذہبی سیاحت کوفروغ دے رہاہے۔ اسلام آباد میں تھائی لینڈ کے راہب آریا وانگ سو سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے بدھ مت ورثے، پاکستان اور تھائی لینڈ کے کئی عشروں پرمحیط تعلقات اوردونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اورعلمی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پرزوردیا۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ اس دورے سے پاکستان اورتھائی لینڈکے درمیان عوامی اور روحانی روابط کے فروغ میں مددملے گی۔تھائی مذہب کے روحانی پیشواآریارانگ سونے حکومت پاکستان کی مہمان نوازی کاشکریہ ادا کیا اوراس امیدکااظہارکیاکہ ان کے اس دورے سے تھائی لینڈاوردوسرے ممالک سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اوربدھ مت ورثے اورگندھارا تہذیب کے معاملے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔


شیئر

Related stories