پاکستان میں سمندر پار چینیوں کی جانب سے ہانگ کانگ میں پرتشدد کارروائیوں کی سخت مذمت
حالیہ دنوں پاکستان میں مقیم سمندر پار چینیوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں غیرقانونی پرتشدد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
پاکستان میں سمندر پار چینیوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ چھین زونگ دونگ اور نائب سربراہ لا جیے لیان نے سی آر آئی کی نامہ نگارسے بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بعض انتہاپسند عناصر کی جانب سے ہانگ کانگ کے قانون کو پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر پوری دنیا میں بسنے والےسمندر پار چینیوں نے شدید اعتراض کرتے ہوئے اس کی بھرپورمخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ خصوصی اتنظامی علاقے کی حکومت اور پولیس کی جانب سے مجرمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کی حمایت کرتے ہیں اور ہانگ کانگ کے ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے مادر وطن کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک ملک دو نظام کا تحفظ کریں۔
گلگت-بلتستان میں سمندر پار چینیوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ عبد القیوم مجید نے کچھ مغربی شخصیات سے کہا کہ وہ اپنی ذاتی مفادات کے لیے غلط اشارے نہ دیں اور پرتشدد کارروائیوں پر اکسانا بند کریں۔اس کے علاوہ آل پاکستان سمندر پار چینیوں کی ایسوسی ایشن کی یوتھ یونین کے چیئرمین شجاعت علی نے امریکہ کی پارلیمنٹ میں ہانگ کانگ کے انسانی حقوق سے متعلق حال ہی می٘ں منظور ہونے والی بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کے امور چین کا اندرونی معاملہ ہے اور امریکی حکومت کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔