پاکستان میں سی پیک کے تحت تعمیر کیے جانے والے منصوبے " اورنج لائن میٹرو ٹرین" کی آزمائش

2019-12-11 10:58:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سی پیک کے تحت تعمیر کیے جانے والے پہلے اربن ٹرانزٹ ٹرین منصوبے " اورنج لائن میٹرو ٹرین" کی پہلی سفری آزمائش دس تاریخ کو لاہور میں کی گئی۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اس موقع پر چینی خبر رساں ادارے "سینہوا" کو بتایا کہ" اورنج لائن میٹرو ٹرین" منصوبہ چین-پاک دوستی کا مظہر اور پاکستانی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت شہریوں کو عالمی معیار کی حامل سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ جہانزیب خان کھچی نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبہ فضائی آلودگی کی روک تھام میں بھی حکومت کو معاونت فراہم کرے گا جبکہ اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ منصوبے کے لیے فنڈنگ چین کے " ایکسپورٹ امپورٹ بنک" نے فراہم کی ہے اور یہ منصوبہ سی پیک کے تحت جاری دیگر منصوبہ جات میں شامل ہے۔


شیئر

Related stories