دی بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبوں کی حمایت کے لیے میڈیا تعاون کرے، فردوس عاشق اعوان

2019-12-18 11:02:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ دسمبر کو اسلام آباد میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں شریک ممالک کے میڈیا کے مابین تعاون کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو شریک ممالک کے لیے خوشحالی اور ترقی لا رہا ہے جبکہ کچھ میڈیا ادارے منفی تشہیر کے ذریعے اس عمل کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی میڈیا دی بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبوں کی حمایت کے لیے اس منصوبے میں شامل ممالک کے میڈیا کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرے گا ۔ پاکستان میں تعینات چینی منسٹرقونصلر پھانگ چھون شو نےاپنے خطاب میں کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کے مواقع کی فراہمی اور شراکت داروں کی مشترکہ ترقی کے فروغ کی کوشش کررہا ہے ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو سے پاکستان اور دیگر ممالک کو توانائی ، بنیادی تنصیبات اور روزگار سمیت مختلف شعبوں میں حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں اور میڈیا نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں مثبت اور فعال کردار ادا کیا ہے ۔ مستقبل میں میڈیا کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شریک ممالک کے مابین افہام و تفہیم اور اس منصوبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ممالک کے میڈیا کو باہمی تعاون سے مغربی ممالک کے میڈیا اور سیلف میڈیا کےچیلجنز کا مقابلہ کر ناہوگا



شیئر

Related stories