سال ۲۰۱۹ میں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں میں ۳۱ فیصد کمی

2020-01-01 17:00:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد میں تھنک ٹینک سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سال ۲۰۱۹ میں دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی سےہونے والی اموات میں تقریبا ۳۱ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق دو ہزار انیس میں اموات میں 30.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،سال ۲۰۱۸ میں یہ اعدادو شمار ۹۸۰ تھے جب کہ ۲۰۱۹ میں ۶۷۹ رہے ۔ اس سال خود کش حملوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ ۲۰۱۸ میں چھبیس جب کہ ۲۰۱۹ میں نو حملے ہوئے۔ان حملوں کے نتیجے میں ۲۰۱۸ میں ۲۹۵ افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جب کہ۲۰۱۹ میں یہ تعداد ۵۶ تھی۔


شیئر

Related stories