پاکستان کی وزارت صحت کے اعلی عہد یدار کا ایئرپورٹ پر چین سے آنے والے مسافروں کا استقبال
تین فروری کی صبح آٹھ بجے چائنا سدرن ایئرلائنز کا مسافر طیارہ ، 57 پاکستانی مسافروں اور 12 چینی مسافروں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا ۔ جشن بہار کے بعد پاکستان میں پہنچنے والی یہ چین کی پہلی پرواز ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ظفر مرزا نےچین سے آنے والے مسافروں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ چینی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے پاکستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو جسمانی طور پر صحتمند ہونا چاہیئے اوران میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہونی چاہیئے۔ یہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے تحفظ کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ پاکستان واپس آنے والے بیشتر چینی ، چینی سرکاری کاروباری اداروں کے ملازم ہیں ۔ وہ 14 دن تک خود کو الگ تھلگ رکھیں گے۔ اگر کسی میں کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو وہ ہمیں اطلاع دیں گے۔ ہم انہیں پاکستانی ہسپتالوں اور رابطے سے متعلق معلومات کی ایک فہرست بھی فراہم کررہے ہیں ، اگر انہیں کوئی پریشانی ہوتی ہے تو وہ ہسپتال سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہم چینی سفیر کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر انہیں ہماری مدد کی ضرورت پیش آتی ہے تو ہم ہمیشہ تیار ہیں۔
شو زو تعمیراتی مشینری گروپ کمپنی کے جنرل منیجر گوو وین لونگ اس پرواز میں ایک چینی مسافر تھے۔ وہ سالہاسال سے پاکستان میں کام کررہے ہیں ۔ جشن بہار کی چھٹیوں پر وہ چین چلے گئے تھے۔ وبا کے بعد انہیں بروقت پاکستان میں کام پر واپس آنے کے بارے میں بھی بے چینی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت متاثر ہوئے کہ پاکستان نے فضائی چینل کو برقرار رکھا ہے ، جو واقعی چین پاکستان دوستی اور چین پاکستان آئرن دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
پرواز میں ایک پاکستانی طالب علم فراز بھی تھے جو چنگ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چینی حکومت اور اسکول کی انتظامیہ نے پاکستانی طلبا کی اچھی نگہداشت کی ہے۔ اب تک ، چنگ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں کوئی بھی پاکستانی طالب علم نوول کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ۔ ہمیں چینی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنا چاہئے کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے اور چینی حکومت جان بچانے کے لئے کوشاں ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چینی حکومت کے اختیار کردہ فعال اور موثر اقدامات پر چین کے شکرگزار ہیں۔ پاکستانی حکومت کو یقین ہے کہ پاکستانی شہری چین میں فرسٹ کلاس میڈیکل خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
اس وقت ، پاکستانی حکومت نے میڈیکل ماسک ، دستانے ، اور حفاظتی لباس 773440 کی تعداد میں چین کو عطیہ کیا ہے ، اور مستقبل میں موبائل ہسپتالوں کو عطیہ کرنے اور طبی ٹیموں کو چین بھیجنے کا منصوبہ بھی ہے۔