پاکستانی ایوان بالا میں کرونا وائرس سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے منظور,چین کے ساتھ مکمل طور پر اتحاد و یگانگت کے عزم کا اظہار

2020-02-11 11:07:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے ایوان بالا نے چین میں کرونا وائرس کے وبائی مرض کے باعث پیدا ہونے والی تشویش ناک صورتحال میں چین کی مکمل مدد اور اتحاد و یگانگت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متعلق قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے چین کی جانب سے کرونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنےکے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو قائل ستائش قرار دیتے ہوئے قرارداد پیش کی اور ووہان میں موجود پاکستانی طلباء کو مشکل وقت میں گھر سے دوری کا احساس دلائے بغیر چینی قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے موثر اقدامات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔سینیٹ کی اس قرارداد میں چین کو کرونا وائرس پر قابو پانےکے عمل میں مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ قرار داد میں کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نےکہا کہ چین پاکستان کی جانب سےمتعلقہ قرارداد منظور کیےجانے کی تعریف کرتا ہے۔ چین پاکستان سمیت عالمی براداری کے ساتھ تعاون سے مشترکہ طور پر وبا پر قابو پانے اورعالمی عوامی شعبہِ صحت کو ترقی دینے کے لیے تیار ہے ۔ چین ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کے ساتھ روابط کو مضبوط بنائے گا اور چین میں پاکستانیوں کی سلامتی اور صحت کا مزید تحفظ کرے گا

شیئر

Related stories