چین کی معیشت اس وبا کے اثرات کا پوری طرح مقابلہ کر سکتی ہے،پاکستانی اسکالر

2020-02-13 10:58:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ تاریخ کو ، پاکستانی اسکالر یاسر مسعود نے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بے مثال اور وسیع پیمانے پر کوششیں کیں ہیں۔ چینی معیشت اس وبا کی وجہ سے آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔پوری دنیا کو مشکلات پر قابو پانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔

جناب یاسر مسعود پاکستان کے ممتاز تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ وہ ایک سال قبل بیجنگ کی ایک یونیورسٹی میں بطور ویزیٹنگ اسکالر منسلک ہو ئے۔نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں وہ بیجنگ میں مقیم تھے۔انہوں نے دوران انٹرویو کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ پورا چین اس وائرس سے لڑ رہا ہے ، اور چینی حکومت اور معاشرے نے عالمی ادارہ صحت کی ضروریات اور مطالبات سے کہیں بڑھ کر کام کیا ہے۔چین کا مطالعہ کرنے والے ایک اسکالر کی حیثیت سے ، یاسر مسعود کا خیال ہے کہ اگرچہ اس وبا سے مختصر مدت میں چینی معیشت متاثر ہوگی ، لیکن چینی معیشت بتدریج اس وبا کے منفی اثرات کو دور کردے گی۔

یاسر مسعود کے مطابق انیس سو نوے کی دہائی اور دو ہزار کی دہائی کے ابتدا میں پیدا ہونے والےدو عالمی معاشی بحرانوں کو دیکھا جائے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ چین چیلنجوں کو مواقع میں بدل سکتا ہے ۔ اس وبا پر قابو پانے کے بعد ، چینی معیشت زیادہ مضبوط "معاشی نظام" تشکیل دے گی اور ہنگامی صورتحال کا بہترینجواب دے گی۔ چین کے پاس پالیسی کے زیادہ موثر طریقہ کار، زیادہ وسائل ، اور بہتر پیداوار اور رسد کی صلاحیتیں موجود ہیں۔


شیئر

Related stories