اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت پر مذاکرات کے ذریعے تناعات کے حل پر زور
2020-02-17 16:30:31
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سولہ تاریخ کو پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ تناو میں کمی لاتے ہوئےمذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کیے جائیں۔انہوں نے پاک۔بھارت کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور خود ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ عسکری اور سیاسی ، دونوں سطحوں پر تناو میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
گوتریز نے واضح کیا کہ سفارتکاری اور مذاکرات ہی امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں موجود عالمی ادارے کے فوجی مبصر گروپس لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے متعلق اپنی نگرانی جاری رکھیں گے۔