پاکستان کے صحت عامہ اداروں کی جانب سے چین کے وبا کی روک تھام سے متعلق تجربات شیئر کرنےکی تحسین
2020-03-21 18:19:59
بیس تاریخ کو چین نےوبا کی روک تھام کے حوالے سے یوریشیا اور جنوبی ایشیا کے انیس ممالک کے ساتھ ویڈیو اجلاس کا انعقاد کیا ۔ پاکستان میڈیکل سائنسز اکیڈمی کی اسسٹنٹ پروفیسر نسیم اختر نے اس حوالے سے کہا کہ اجلاس میں کووڈ-19 کی تشخیص ، علاج اور کنٹرول سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے گئے ، جو پاکستان میں وبا کی روک تھام میں بہت مددگار ثابت ہو ں گے۔ پاکستان کے قومی صحت عامہ مرکز کے اگزیکیو ڈائریکٹر عامر اکرام نے کہا کہ پاکستان چین کے کامیاب تجربات سے سیکھنے اور وبا کی روک تھام کے حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے صرف دو ماہ کے قلیل عرصے میں وبا پر قابو پایا ہے۔ یہ تجربات ترقی پذیر اورترقی یافتہ ممالک دونوں کے لیے یکساں مفید ثابت ہوں گے ۔