بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کووڈ۔۱۹ کے انسداد کیلئے طبی عطیات اکٹھا کرنے میں مصروف

2020-04-02 11:15:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کا طیارہ کووڈ ۔۱۹ کے انسداد کیلئے پاکستان کے نیشنل ڈیساسٹڑ مینجمنٹ کے خریدے گئے سامان اورپاکستانی سفارتخانے کے عطیات کی شکل میں جمع کیے گئےسامان کو لے کر بیجنگ کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا۔

طیارے میں نیوکلیک ایسڈ تشخیصی کٹس،فوری تشخیص کرنے والے آلات، رئیل ٹائم فلوریسنٹ کٹس،کےاین ۹۵ ماسکس، سکینرز، دستانے ،گوگلز، حفاظتی لباس، سر جیکل ماسکس اور دیگر سامان شامل ہے۔

پاکستانی سفارتخانہ کووڈ۔۱۹ کے مقابلے کیلئے عطیات کے حصول کیلئے سر کاری اداروں،نجی کمپنیوں اور خیراتی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ابھی تک پاکستانی سفارتخانے اور اس کے ملحقہ کونسلیٹس کو تیس ٹن سے زیادہ سامان کے عطیات وصول ہوئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ہے اور پاکستان میں وبا پھوٹنے کے بعد چینی حکومت،کمپبیوں اور اداروں نے دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیجنگ کے اندر۲۵ ملین آرایم بی کا سامان عطیات کی شکل میں اکٹھا ہواہےاور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

چین پاکستان دوستیدوطرفہ تعلقات کے روایتی پیمانوں سے کہیں بڑھ کرہے۔دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار سٹریٹیجک شراکت دارانہ تعلقات ہیں جو ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ اس موقع پر چین کی طرف سے فراخدلانہ عطیات پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور ٹھوس حمایت کا مظہر ہے۔


شیئر

Related stories