سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے انسداد وبا کے انتہائی سخت اقدامات، چائنا اسٹیٹ گرڈ

2020-04-09 12:21:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے انسداد وبا کے انتہائی سخت اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ ایسے ہی منصوبوں میں سے ایک مٹیاری تا لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ہے جس کی متوقع تاریخ تکمیل مارچ 2021 ہے۔ اس منصوبے پر نہایت تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں کووڈ-19 کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے، منصوبے کی رفتار سخت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے فریم ورک میں مٹیاری لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن بجلی ترسیل کا واحد منصوبہ ہے۔ جس کی کل لمبائی 886 کلو میٹر ہے۔

اسٹیٹ گرڈ چائنا الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی کمپنی کے تیسرے ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجر اور اس ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ بو کا کہنا ہے کہ منصوبے پر 26 جنوری سے نہایت سخت اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے انسداد وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو انگریز ی اور اردو زبان میں ترجمہ کرکے تقسیم کیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories