ڈبلیو ایچ او اور چین کے خلاف امریکہ کے الزامات غیر معقول اور مضحکہ خیز ہیں: پاکستانی میڈیا
حال ہی میں عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کے عالمی ادارہ صحت کو مالی امداد روکنے کے عمل پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستانی میڈیا " ڈیلی میل " کے چیف ایڈیٹر
مخدوم بابر نے سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور چین کے خلاف امریکہ کے الزامات غیر معقول اور مضحکہ خیز ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اور چین نے عالمی سطح پر وبا کی رو تھام میں انتہا ئی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر وبا پھیل رہی ہے ۔ ایسے وقت میں عالمی ادارہ صحت کو مالی امداد بند کرنا جنگ کے
دورا ں بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی کی حمایت کو روکنے کے مترادف ہے ۔ یہ ایک بہت ہی غیر معقول اور مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔مخدوم بابر کے خیال میں امریکہ کا ایسا کرنے کا مقصد اپنے ملک میں امریکی حکومت کی کمزوری کو چھپانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے چینی ماہرین سے حاصل کردہ ڈیٹا کا بروقت دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلہ کیا اور عالمی برادری کے ساتھ تمام متعلقہ معلومات شیئرکیں اور اس حوالے سے خبردا ر بھی کیا۔
مخدوم بابر کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی وبا کی روک تھام و کنٹرول کی کوششیں نازک مرحلے میں ہیں ۔ امریکہ سمیت متعدد ممالک کو دوسرے ممالک پر الزام تراشی کی بجائے عالمی ادارہ صحت اور چین کے ساتھ مل کر ان کے حاصل کردہ تجربات سے استفادہ کرکے وبا کا مقابلہ کرنا چاہیئے ۔