چین انسداد وبا کے حوالے سے ایک مثال ہے، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی

2020-04-26 13:01:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد ، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے چینی ریڈ کراس اور چینی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کیا ہے، جس نے پاکستان میں وبائی امراض کے خلاف جنگ میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل خالد بن ماجد نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انسداد وبا کے حوالے سے چین نے ایک مثال قائم کی ہے۔ کچھ ممالک بلا جواز وائرس کی اصلیت کے بارے میں بے بنیاد قیاس آرائیوں کا اظہار کررہے ہیں ۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل خالد بن ماجد نے کہا کہ انسداد وبا کے دوران پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو چینی ریڈ کراس اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے بڑی مدد ملی ہے۔

خالد بن ماجد نے چینی حکومت کی انسداد وبا سے متعلق اقدامات کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ چین نے نہ صرف قلیل عرصے میں اس وبا پر قابو پایا بلکہ دنیا کے ساتھ مل کر اس وبا سے لڑنے میں مدد بھی کی۔ پاکستان میں انسداد وبا کے لیے چینی طبی ماہرین پر مشتمل امدادی ٹیم نے پاکستانی طبی کارکنوں کی حفاظت اور وباکی تشخیص اور علاج کے لیے جدید اور سائنسی حل بتائے۔ پاکستان میں چین کی امدادی طبی سامان کی آمد کا سسلہ بھی جاری ہے، جس نے پاکستان کے انسداد وبا میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل خالد بن ماجد نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں نوول کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج کے سلسلے میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور بنی نوع انسان کو درپیش اس بڑے چیلنج سے مشترکہ طور پر نمٹا جائے گا۔


شیئر

Related stories