وبائی صورتحال کے اندر سی پیک کی تعمیر میں خدمات سرانجام دینےوالے معمار
پاکستان میں کوویڈ -۱۹کے پھیلاو کی وجہ سے تعمیراتی منصوبوں کی اکثریت تعطل کا شکار ہے ۔ تاہم سی پیک کے منصوبے سوکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے ۔ منصوبے کی بطریق احسن تکمیل کے لیے چینی معمار بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔
سوکی کناری پن بجلی گھر منصوبے نے وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لئے ، سخت اقدامات اختیارکیے۔اس دوران ایک طرف پاکستانی تعمیراتی عملے کی ایک بڑی تعداد وبا کی وجہ سے اس پروجیکٹ سے الگ ہوگئی تو دوسری طرف جشن بہار منانے کے لیے چین گئے چینی ملازمین پاکستان واپس نہیں آ سکے ۔ لہذا اس منصوبے کی تعمیر میں بہت چیلنجز درپیش ہیں ۔ منصوبے کی تعمیر بطریق احسن جاری رکھنے کے لیے چینی کمیپنی نے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا تاکہ چینی عملے کے جوش و جذبے کو متحرک کیا جائے ۔
شییڈول کے مطابق ، سوکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر کو 2022کے اختتام تک پایہ تکمیل تک پہنچاناہے۔ پروجیکٹ مینیجر جو زے ہاو نے کہا کہ منصوبے اور عملے کی بروقت ترتیب نو کی وجہ سے 700 سے زائد چینی ملازمین نے موجودہ نازک وقت میں مشکلات پر قابو پالیا ہے اور اس منصوبے کی مدت زیادہ متاثر نہیں ہوگی۔ اس پن بجلی گھر کی تکمیل پاکستان کی صنعتی ترقی اور معاشی بحالی کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی ۔