پاکستان کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کاروباری سرگرمیوں کا آغاز

2020-05-10 17:19:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ-۱۹ کی روک تھام و کنٹرول کی خاطر پاکستان میں مارچ کے وسط سے لاک ڈاون کا آغاز کیاگیا ۔ اگرچہ لاک ڈاون سے انسداد وبا کے حوالے سے موثر نتائج حاصل ہوئے ہیں ، لیکن پاکستان کی معیشت بھی اس سے وسیع پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔ معیشت کے فروغ اور کم آمدنی والے طبقے پر گزربسر کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے پاکستانی حکومت نے نو تاریخ سے کچھ صنعتوں میں لاک ڈاون کے اقدامات میں نرمی کی ہے جس کی وجہ سے چھوٹی منڈیاں اور دکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔ لاک ڈاون میں نرمی کے پہلے روز پاکستان میں چائنا میڈیا گروپ کی نامہ نگار نے راولپنڈی کے کچھ تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔

متعدد چھوٹی دکانوں نے اپنا کاروبار دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ ڈیڑھ ماہ کی بندش کے بعد ، ملبوسات اور اشیائے ضروریہ فراہم کرنے والے چھوٹے اسٹورز کھل چکے ہیں ۔ تاہم ماضی کے برعکس ،تمام جگہوں پر وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے متعلقہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔بیشتر عملہ اور صارفین بھی ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں چھوٹی دکانوں اور چھوٹی منڈیوں کے علاوہ تعمیراتی صنعت ، درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں، پبلک ٹیکسی سروس اور دیگر صنعتوں نے بھی 9 تاریخ سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ انسداد وبا کے لئے ، شاپنگ مالز ، بڑی دکانیں ، ریستوران ، ہوٹل ، شادی ہالز ، سینما گھر اور دیگر پر ہجوم مقامات بدستور بند رہیں گے۔ عمران خان نے اپیل کی کہ وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے کاروبار کے دوبارہ آغاز کے دوران حکومتی ہدایات اور طے شدہ ضوابط پر سختی سے عمل پیرا رہا جائے ورنہ حکومت دوبارہ پابندیوں کا نفاز کر سکتی ہے۔


شیئر

Related stories