انسداد وبا میں چین کے کردار کی حمایت میں پاکستانی سینٹ سے قرارداد کی متفقہ منظوری ، چین کا خیر مقدم

2020-05-15 20:01:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پندرہ تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی سینٹ نے ایک قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے جس سے انسداد وبا میں چین کی بھر پور کوششوں کی توثیق ہوئی ہے۔ چین پاکستان کے منصفانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ وبا سےنمٹنے کے لیے تعاون کو مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔

چاو لی جیان نے کہا کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہے ۔ کچھ ممالک دیگر ممالک کو بد نام کر کے وبا کی روک تھام کے عالمی تعاون کو سبوتاژ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین انسداد وبا کے نازک موڑ پر پاکستان کی امداد کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔ حقائق نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ چین اور پاکستان مخلص اور بہترین دوست ہیں ۔


شیئر

Related stories