چین اور پاکستان نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک معاہدے پردستخط کر دیے

2020-07-07 16:20:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
 

 چین اور پاکستان نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے بھی معاہدے پردستخط کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا ، یہ  منصوبہ ایک سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے گزشتہ  برسوں میں  نمایاں ترقی کی ہے اور پاکستان کو  چین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک کی بدولت مستقبل میں پاکستان کے لیے نمایاں ثمرات حاصل ہوں گے، سی پیک منصوبہ مختلف مراحل میں آگے بڑھ رہا ہےاور سی پیک میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کا فائدہ ہو گا۔
اطلاعات کے مطابق آزاد پتن پن بجلی منصوبہ سی پیک کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے سات سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبے سے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک میں سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں مدد دے گا۔یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع ہے اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔


شیئر

Related stories