​وبائی صورتحال کے باوجود چینی کارکن سی پیک منصوبہ جات کی تعمیر میں مصروف

2020-07-14 11:10:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیرہ جولائی کو چین کے گہ جو با گروپ کے دو سو پندرہ تکنیکی و انتظامی کارکن چارٹرڈ پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔وبا کی سنگینی کے باوجود چینی کارکنان سی پیک منصوبے کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی مقامات پر واپس لوٹ رہے ہیں۔

قرنطین کے بعد وہ مہمند ،داسو ،سکی کناری پن بجلی گھر وں کی تعمیر میں شامل ہوں گے۔کووڈ-۱۹ کے باعث ان منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور فعالیت سے متعلق مشکلات درپیش ہیں۔ لازمی تکنیکی صلاحیتوں کے حامل مذکورہ دو سو پندرہ کارکن سی پیک کی تیز رفتار تعمیر میں مدد فراہم کریں گے۔

وبا کے بعد گہ جو با گروپ نے تعمیراتی منصوبوں پر کارکنان کی واپسی کے لیے تین چارٹرڈ پروازوں کا انتظام کیا اور تسلسل سے سی پیک منصوبوں کے لیے چینی تکنیکی کارکنان پاکستان بھیجے جا رہے ہیں۔


شیئر

Related stories