پاکستان کو ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چین سے سیکھنا چاہیے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان

2020-07-16 11:08:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پندرہ تاریخ کو دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا۔دریائےسندھ پر تعمیر کیے جانے والے دیامر بھاشا ڈیم سے 4500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ یہ ڈیم 2028 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ یہاں اکیاسی لاکھ ایکڑ فٹ پانی زخیرہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی بدولت پاکستان کو اقتصادی اور ماحولیاتی اعتبار سے فوائد حاصل ہوں گے ،مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور ان کی کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیموں کی تعمیر میں چین سے سیکھنا چاہیے، چین نے ملک میں ہزاروں ڈیم تعمیر کیے ہیں جو چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دیا میر بھاشا ڈیم کی بدولت پاکستان میں پانی کے زخیرے ،سیلاب سے بچاو ، زرعی مقاصد کے لیے پانی کے استعمال اور بجلی کی پیداوار میں مدد ملے گی۔ یہ ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیم کے بعد پاکستان میں تعمیر کیا جانے والا تیسرا بڑا ڈیم ہو گا۔ پاور چائنا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن جوائنٹ وینچر کے تحت ڈیم کی تعمیر کریں گے جس کی بدولت ملک میں پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش تیس یوم سے بڑھ کر اڑتالیس دن ہو جائے گی۔


شیئر

Related stories