پاکستان کے اعلی سطحی سیاستدانوں کی جانب سے انسداد وبا کے حوالےسے چین کی نمایاں کامیابیوں کی تحسین
پاکستان ان اولین ممالک میں سے ہے جس نے انسداد وبا میں چین کی حمایت اور مددکی۔ رواں سال دس اور تیرہ فروری کو پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بالترتیب قرار دادیں منظور کیں، جن میں کووڈ-۱۹ وبا کے خلاف چین کی جنگ کیلئے حمایت کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی سیاستدانوں نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے چین کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ہانگ کانگ کی مثال دیتے ہوئے چین کے موثراقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد وبا کے حوالے سے چین کے تجربات تمام ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔
پاکستان کی سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وبا پر قابو پالیا، بلکہ انسداد وبا کے حوالے سے پاکستان کو بھی مدد فراہم کی۔ چین کی مدد سےپاکستان نےبہت ہی کم وقت میں ایک خصوصی ہسپتال قائم کیا۔ چین انسداد وبا کے حوالے سے ایک کامیاب مثال ثابت ہوا۔ پاکستان کو دوست کی حیثیت سے چین پر فخر ہے۔ "