پاکستان، سرحدی علاقے میں اغوا کیے جانے والے ایرانیوں کی بازیابی کے سلسلے میں مدد کرے ۔ ایران کی اپیل
2018-10-17 11:14:17
ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے سولہ تاریخ کو جاری کردہ بیان میں اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان ، سرحدی علاقے میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے ایرانی باشندوں کی بازیابی کے لیے مدد فراہم کرے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس کے جواب میں بیان دیا کہ پاکستان ان مغوی افراد کو تلاش کرنے میں ایران کی مدد کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔اس وقت پاکستان اور ایران کی افواج ان افراد کی بازیابی لیے رابطے کررہی ہیں۔ ایران کی جانب سے سولہ تاریخ کی اطلاع کے مطابق ایرانی ملیشیا اور سرحدی سکیورٹی کے چودہ اہلکاروں کو ایران کے صوبہ سیستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے بلوچستان میں دہشت گرد وں نےاغوا کر لیا تھا۔