چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ کی عالمی بنک کے سربراہ سے ملاقات

2018-11-03 14:40:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ نے دو تاریخ کو بیجنگ میں عالمی بنک کے سربراہ کُم یونگ سے ملاقات کی۔
لیو حہ نے کہا کہ رواں سال چین میں اصلاحات اور کھلےپن کی پالیسی پر عمل درآمد کی چالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور شنگھائی میں پہلی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو چین کی جانب سے کھلے پن کے فروغ کا ایک اہم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی بنک کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے عالمی اقتصادی انتظام کی بہتری ،اقتصادی عالمگیریت اور پائیدار ترقی کے مشترکہ فروغ کے لیے تیار ہے۔
کُم یونگ نے کہا کہ عالمی بنک اصلاحات و  کھلے پن اور غربت کے خاتمے میں چین کے حاصل کردہ غیرمعمولی نتائج اور اس کے ثمرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہےاور چین کی عالمی بنک کے لیے مثبت خدمات پر اس کاشکرگزار ہے۔عالمی بنک متعلقہ شعبوں میں دونوں فریقین کے مابین عمیق تعاون  کے لیے تیار ہے۔


شیئر

Related stories