جنووبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کا عزم و ارادہ خوش آئند ہے، ایلس ویلز

2018-11-07 18:59:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے  کہا ہے کہ  جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کا عزم و ارادہ خوش آئند ہے۔ بدھ کو پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ نے اسلام اباد کا دورہ کیا، دورے کا مقصد جنیوا میں منعقد ہونے والی افغانستان کانفرنس کے انتظامات اور افغان امن عمل کی پیشرفت کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں سمیت باہمی ایجنڈے پر موجود کلیدی امور کا جائزہ لینا تھا۔ سفیر ویلز نے وزیر خزانہ اسد عمر ، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام اورڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نعمان زکریا سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ویلز نے وزرائے خارجہ پومپیو اور شاہ محمود قریشی کے نصب العین کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد پر مبنی باہمی مفاد کے تعلقات قائم کئے جائیں گے۔امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسط ایشیائی امور، ایلس ویلزنے جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے تمام فریقوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کے عزم و ارادے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


شیئر

Related stories