اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مزمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان میں ہونے والے دو دہشت گرد حملوں کی مزمت
تیئیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کیجا نب سے جاری کردہ بیان میں اسی روز پاکستان میں ہونے والے دو دہشت گرد حملوں کیمذمت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کراچی میں چینی قونصل خانےاور شمال مغربی پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افرادکےلو احقین کے ساتھ رنج و غم کا اظہار جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیا بی کی ا مید ظاہرکی ۔اس کے ساتھ انتونیو گوٹریس نے پاکستانی حکومت اور عوام کے سا تھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آور وں کو جلد از جلد قانون کے مطابق سزا دینے کی امید ظا ہر کی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیئیس تاریخ کو کہا کہ تین مسلح افراد نے اسی روز کراچی میں چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پاکستانی پولیس نے ان کو روک دیا اور فریقینکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کےنتیجے میں تین مسلح حملہ آو روںکو ہلاک کر دیا گیااسدوراندو پاکستانیپولیس نے بھی جان کیقربانی دی۔
اسی روزشمال مغربی پاکستان کےقبائلی علاقےاورکزئی میں واقع ایک بازار کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔