حالیہ دنوں پاکستان میں ہونے والے دو حملوں پر سلامتی کونسل کا موقف

2018-11-26 14:43:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق چوبیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیرمین ،اقوام متحدہ میں مقیم چین کے مستقل مندوب ما چاو شوئی نے چیرمینکی حیثیت سے بات چیتکی ۔بات چیت میںانہوں نے کراچی میںچینی قونصلخانے پر حملے اور پاکستان میں ایک اور دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی۔
سلامتی کونسل کے اراکین نے بھیتئیس تاریخ کو کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گرد حملے کی سخت مزمت کی ۔حملے میں دو پاکستانی پولیس اہلکاراور دو عام شہریشہید ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سلامتی کونسل کے اراکین نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع ایک مارکیٹ میںدہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی۔ مذکورہ حملے میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اراکین نے پاکستانی حکومت کے فوری ردعمل کو سراہا اورہلاک ہونے والوں کےاہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیااور امیدکی زخمی ہونے والے افرادجلدی صحت یاب ہونگے۔
سلامتی کونسل کے اراکین نے اعادہ کیا کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔سلامتی کونسل کے اراکین کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر عالمی قوانینکے مطابق تمام اقدامات اختیار کرتےہوئے دہشت گردی کو ضرب لگانی چاہیئے۔

شیئر

Related stories