پاکستانی بحری جنگی جہاز مشترکہ مشق کے لیے قطر پہنچ گئے
2019-01-02 11:24:18
اکتیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو چار پاکستانی بحری جنگی جہاز قطر کی بندرگاہ حماد پہنچ گئے جہاں وہ قطری بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق میں شریک ہوں گے۔
قطر نیوز ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق قطری اور پاکستانی بحریہ کے جہاز کھلےسمندر اور قطر کی خصوصی اقتصادی زون میں مشترکہ فوجی مشق کریں گے ۔اس مشترکہ فوجی مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین تعاون اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
قطر میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی جنگی جہاز کے دورہِ قطر کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے تعاون کو مضبوط بنانا نیزسکیورٹی و دفاع کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو وسعت دینا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کی فوجی بحریہ کےسربراہان مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت بھی کریں گے۔