بھارت کی جانب سے پاکستان کے پسندیدہ ملک کا درجہ منسوخ
بھارت کے وزیر مالیات ارن جیٹلینے پندرہفروری کو اعلان کیا کہ بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ منسوخ کردیا جائے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کابینہ کیسلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بھارت کے زیر کنٹرول کشمیری علاقے میں خود کش حملے کےباعثسکیورٹیپر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیااور اس واقعے میں ملوث ہونے والوں کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد بھارتی وزیر مالیات نے کہا کہ شواہد سے یہظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانمذکورہ واقعے میں ملوث ہے۔
اطلاعات کے مطابقچودہ فروریکو بھارت کے زیر کنٹرول کشمیری علاقے میں ایک خود کش حملہ ہوا۔ تازہ تریناطلاعات کے مطابق اس واقعےمیں چالیس سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک مذہبی تنظیم نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانبسےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس واقعے پرسنجیدگی سے توجہ مرکوز کیےہوئے ہے۔ پاکستان کسی بھی قسم کی پرتشدد کاروائی کی سخت مذمت کرتا ہے تاہم بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے تحقیقات کےبغیر ہی اس واقعےکوپاکستانسےمنسلک کرنے کی شدیدمخالفت کی جاتی ہے۔