ڈھاکہ میں " دی بیلٹ اینڈ روڈ" میگزین کا اجراء

2019-04-22 10:56:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ڈھاکہ میں " دی بیلٹ اینڈ روڈ" میگزین کا اجراء

بیس تاریخ کو"دی بیلٹ اینڈ روڈ "عالمی تعاون کے اعلی سطحی فورم کی مناسبت سے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ" نامی سہ ماہی میگزین کا اجراء ہوا۔ اس میگزین کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے زیرا ہتمام جدید زبانوں کے اسکول کی جانب سے منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں نامور ملکی شخصیات نے شرکت کی۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے عالمی امور ڈاکٹر گوہر رضوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش چین کی جانب سے پیش کئےگئے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا خیر مقدم کرتا ہے۔ کیونکہ یہ نہ صرف عالمی ترقیاتی رجحان سے مطابقت رکھتا ہے بلکہ بنگلہ دیش کی قومی ترقی کے ترجیحی پروجیکٹ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

"دی بیلٹ اینڈ روڈ " میگرین ایک سہ ماہی میگزین ہے جو بنگلہ دیش کی مشرقی ایشیا فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔اس ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نسیم محمد نے کہا کہ انہیں اس میگزین کی تیاری میں نصف برس کا عرصہ لگا ہے،جس دوران انہیں بنگلہ دیش کے مختلف حلقوں کے ماہرین، اسکالرز اور فنکاروں کی حمایت حاصل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے میں بنگلہ دیش کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے لیے چین کی جانب سے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی ثقافت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کے اثرات بنگلہ دیش میں روزبروز گہرے ہورہے ہیں۔اس لیے اس وقت چین کا تعارف کروانے والے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" جیسے میگزین کا اجرا ایک اہم ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories