سینیٹر مشاہد حسین سید کا بی آ ر ایف میں سا ئیڈ لا ئن سیشن سے خطاب

2019-04-25 19:53:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عالمی رہنمائوں ' اداروں اور شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں متعارف ہونے والا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آ ر آ ئی) تعمیر و ترقی کے حوالے سے اکیسویں صدی کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے ذریعے مختلف ممالک' خطے' ثقافتوں اور تہذیبوں کو آپس میں جوڑنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ بی آر آئی کے تحت سی پیک ایک علم بردار منصوبے کے طور پر کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔ جمعرات کو مشاہد حسین سید نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی سائیڈ لائن پر منعقد ہونے والے ڈائیلاگ میں کہا کہ قدیم سلک روڈ صرف تجارتی راہداری کا نام نہیں تھا بلکہ اس سے علم بھی منتقل ہوا اور بدھ ازم' عیسائیت اور اسلام کے مابین بھی رابطہ قائم کیا گیا۔ چینی صدر شی جن پنگ کا بھی یہی کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ مختلف ممالک اور خطوں کے مابین عوامی تعلقات کو قائم کررہا ہے۔


شیئر

Related stories