ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس سے بھارتی سفیر کی توقعات

2019-05-06 15:43:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس سے بھارتی سفیر کی توقعات

بیجنگ میں ایشیائی تہذیب و تمدن کی پہلی مذاکراتی کانفرنس رواں ماہ بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے. چین میں بھارت کے سفیر وکرم مشری نے حال ہی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے ذریعے بھارت اور چین کے درمیان بات چیت اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنایا جائےگا۔

وکرم مشری نے کہا کہ بھارت اور چین دونوں قدیم ممالک ہیں. قدیم زمانوں سے، بھارت اور چین کے درمیان مختلف تبادلے اور رابطے جاری رہے ہیں. اس ایشیائی تہذیب و تمدون کی مذاکراتی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے بھارت ایک وفد بھیجے گا. امید ہے کہ اس میٹنگ کے ذریعے، بھارت اور چین مہذب مکالمے اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنا سکیں گے ، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ ملے گا اور غلط فہمیوں میں کمی آئے گی . اس وقت، بھارت اور چین تجارت، سیاحت، ثقافت اور تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں قریبی تعلق رکھتے ہیں. ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس بھارت-چین تعلقات کے فروغ کے لئے ایک بہت اچھا موقع ثابت ہوگی۔


شیئر

Related stories