ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم ، پاکستان کاخلیج کی سلامتی اور استحکام کیلئے حمایت کا اظہار

2019-05-20 10:59:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے انیس تاریخ کو ایک عسکری کانفرنس میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن جنگ سے خا ئف بھی نہیں ہے.اب خطرہ ایران کےسرحدوں کے قریب ہے، اور ایران کے پاسداران انقلاب خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں.انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کیلئے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالتا اوران کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے. جب تک امریکہ اپنی عالمی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے غنڈہ گردی کے ہتھکنڈے استعمال کرےگا،تو ایران ضرور اس کا مقابلہ کرے گا.اسی دن پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکویت کے دورے پر کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ وزیر صبا ح خالد الحماد الصباح کے ساتھ مذاکرات کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان "علاقائی ممالک اور اسلامی ممالک" کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے ذریعے علاقائی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے . مشرق وسطی میں بہت جنگیں اور لڑائیاں ہو چکی ہیں. پاکستان یہاں دوبارہ جنگ نہیں دیکھنا چاہتا اور بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے.


شیئر

Related stories