وزیراعظم پاکستان کا نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام
2019-05-27 11:18:20
چھبیس مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ان کو دو بارہ وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی نے پڑوسی ملک کو ترجیح دینے کی پالیسی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو غربت کے خاتمے اور اعتماد کے قیام کی مشترکہ کوشش کرتے ہوئے خطے کو پرتشدد سرگرمیوں اور دہشت پسندی سے پاک علاقہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
قبل از یں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹر پر نریندر مودی کو عام انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی تھی اور کہا تھا کہ ہم بھارت کی نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔