ترکی میں چھ ممالک کے اسپیکرز کے اجلاس کا انعقاد
گیارہ سے بارہ تاریخ تک چھ ممالک کے اسپیکرز کا تیسرا اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقائی اقتصادی کنیکشن اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور استنبول اعلامیے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے نمائندوں نے علاقائی اقتصادی رابطے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو کے اہم کردار کو خوب سراہا۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب سربراہ وانگ ڈونگ مینگ نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے ذریعے سیکورٹی کو فروغ دینا اور باہمی رابطوں کے ذریعے ترقی کو فروغ دینا آہستہ آہستہ بین الاقوامی برادری کا یکساں خیال بن گیا ہے۔چھ سالوں میں روس، پاکستان، ایران، ترقی اور افغانستان سمیت ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں نے چین کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے حوالے سے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئےہیں۔ "چھ راہداریاں، چھ راستے، متعدد ممالک اور متعدد بندرہ گاہوں " کا ڈھانچہ بنیادی طور پر قائم ہوا ہے۔ بڑی تعداد میں تعاون کے اہم منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیاہے۔
پاکستانی سینیٹ کے نائب چیرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو سے نہ صرف چین اور وابستہ ممالک اور خطوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جاسکے گا، بلکہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے شاہراہ ریشم سے وابستہ ممالک میں دہشت گردی کے دباؤ میں کمی لائی جاسکے گی۔