دنیا کو چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سےاچھی امید یں ہیں ۔اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل

2019-11-04 15:10:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کا وفد چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کر رہا ہے ۔ کانفرنس کے سیکرٹری جنرل مخیسا کیتوئی نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو مختلف ممالک کو برآمدات کے لیے نیا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ دنیا اس ایکسپو کے حوالے سے بہت پر امید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ایکسپو میں پہلے سے زیادہ ممالک نے حصہ لیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ گزشتہ سال کی ایکسپو بہت کامیاب تھی ۔ چین کا فراہم کردہ پلیٹ فارم منفرد ہے اور ترقی پذیر ممالک کو شرکت کی ترغیب دیتا ہے۔ اس وقت عالمی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ، تحفظ پسندی اور تجارتی رکاوٹوں کے اس ماحول میں ، چین کی جانب سے اس ایکسپو کی میزبانی کرنا اہم موقع ہے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔


شیئر

Related stories