پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

2020-01-02 11:03:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارت کی وزارت خارجہ نے یکم جنوری کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق اُسی روز دونوں ممالک کے درمیانجوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔مذکورہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ فہرست کا تبادلہ سفارتی طریقہ کار کے تحت نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیک وقت سرانجام دیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان تسلسل سےانتیسویںبارجوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی مرتبہ یکم جنوری سال انیس سو بانوے کو جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہکیا گیا تھا۔


شیئر

Related stories