چین اور پاکستان کی دوستی دماغ اور دل کا ایک رشتہ ہے, غلام اکبر

2018-05-18 16:15:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور پاکستان کی دوستی دماغ اور دل کا ایک رشتہ ہے, غلام اکبر

چین اور پاکستان کی دوستی دماغ اور دل کا ایک رشتہ ہے, غلام اکبر

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار، کالم نویس ،  الاخبار میڈیا گروپ کے سربراہ اور پاکستان کے معروف تھنک ٹینک سنٹر فار گلوبل اینڈ  اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مشاورتی بورڈ کے سینئر رکن جناب غلام اکبر   کی چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس سے خصوصی بات چیت

پاکستان کے نامور تجزیہ نگار جناب غلام اکبر  نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل بیجنگ کی اردو سروس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  چین کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  صرف چین یا پاکستان کا انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ ایک فطری ، جغرافیائی ، تاریخی اور ضروریات کے مطابق ایک بہترین انتخاب ہے ۔موجودہ دور میں ایک دوسرے کے ساتھ  تعاون کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی حکومتوں کے تابع نہیں ہے اور نہ ہی دونوں ممالک میں قیادت کی تبدیلی پاک۔چین دوستی کو متاثر کر سکی ہے۔چین اور پاکستان کی دوستی دماغ اور دل کا ایک رشتہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل چین سے قریبی وابستہ ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان میں صنعتیں لگائے گا ، سہولیات فراہم کرئے گا اور پاکستان پوری دنیا کے لیے چین کا دروازہ کھولے گا لہذا کہا جا سکتا ہے کہ سی پیک مشترکہ مفادات کا ایک مضبوط رشتہ ہے۔

جناب غلام اکبر نے مزید کہا کہ  مغربی قوتوں کی جانب سے سی پیک مخالف پروپیگنڈہ حقائق کے منافی ہے ہمیں پروپیگنڈے کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔اس ضمن میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔میڈیا کو  اطلاعات اور  پروپیگنڈے میں فرق کرنا ہو گا۔قومی مفادات کے تحفظ اور اُن کے فروغ میں پاکستان کے میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحارتی سرگرمیوں میں افرادی عنصر کی ایک کلیدی اہمیت ہے  اس ضمن میں ممالک کے درمیان افرادی تبادلے انتہائِی اہمیت کے حامل ہیں۔سی پیک کی بدولت پاکستان آئندہ دس برسوں میں ایشیائی خطے میں ایک مرکزی ملک کی حیثیت اختیار کر جائے گا اور چین کے بعد دوسرا اہم ملک پاکستان ہو گا۔

پاکستانی تجزیہ نگار کے خیال میں سی پیک سے علاقائی ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو بھر پور فروغ حاصل ہو گا۔پاکستان کے سرمایہ کار چین کا رخ کر رہے ہیں جس کی ماضی میں شرح بہت کم تھی۔اب لوگ مغرب کے بجائے ایشیا کا رخ کریں گے کیونکہ یہاں اُن کے لیے بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔سی پیک کی بدولت پاکستان آئندہ چند برسوں میں دنیا کی اولین معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔


شیئر

Related stories